گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

[]

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائد وسابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے بی آر ایس دور حکومت میں گیانگسٹر نعیم مرحوم کی ضبط کردہ کڑوڑوں روپے کی جائیداد اور اراضیات کی ازسر نو تحقیقات کروانے اور تمام حقائق کو منظر عام پر لانے کا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا۔

آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت میں گیانگسٹر نعیم کا انکاؤنٹر میں قتل کردیا تھا اس کے بعد حکومت نے نعیم کی تمام جائیداد اور اراضیات کو ضبط کرکے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا تھا کہ نعیم نے کئی غریب لوگوں کی زمینوں کو ہڑپ لیا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا تھا کہ ڈی ایس پی رینک کے ایک عہدیدار شنڈے نے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا تھا۔

جس کو بعد میں معطل کردیا گیا۔ شنڈے کی جانب سے ہڑپ کردہ سینکڑوں ایکڑ اراضی آیا یہ سرکاری ہے یا نعیم کے قبضہ سے حاصل کی گئی ہے۔ ن

عیم سے متعلق تمام واقعات کی تحقیقات کرنے اور انہیں منظر عام لانے میں بی آر ایس حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر سے نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *