اکبر اویسی نے فائرنگ واقعہ کے زخمی کی عیادت کی

حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ نے شہر کے علاقہ افضل گنج میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص جہانگیر کی عیادت کی۔ اطلاعات کے مطابق افضل گنج میں واقع ٹراویلس آفس کے پاس آج شام حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہاں موجود مینجر جہانگیر شدید زخمی ہو گئے۔

 

انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جناب اکبر الدین اویسی نے فوری طور پر اسری ہاسپٹل پہنچ کر زخمی جہانگیر کی عیادت کی اور تفصیلات حاصل کیں۔

 

فائرنگ واقعہ علاقہ افضل گنج میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تا کہ ایک اور مفرور حملہ آور ملزم اور اس کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *