[]
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق سائنسدان بھی اس کیڑے کو دیکھ کر حیران ہیں۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف ہیمبرگ کے محققین کے مطابق اگر یہ کیڑا آپ کے گھر میں داخل ہو جائے تو یہ آپ کے صوفے، کھانے کی میز، کرسیاں حتیٰ کہ کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی کھا سکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں اس کیڑے کی وجہ سے جنگل کا ایک پورا حصہ کاٹنا پڑا۔ یہ کیڑے خاص طور پر بانس کی لکڑی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ درحقیقت، لمبے سینگ برنگ سے ایک گول سوراخ کرتا ہے اور وہاں اپنے انڈے دیتا ہے۔ اس کے بعد وہ بچوں کو جنم دیتے ہیں اور پھر تیزی سے پھیلتے ہیں۔