ایران، راسک اور چابہار میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ/2 دہشت گرد ہلاک

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے نائب گورنر نے کہا کہ کچھ دیر قبل راسک اور چابہار کے فوجی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔

دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے راسک شہر میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح حملے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی کی وجہ سے یہ ناکام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، چابہار پولیس اسٹیشن 11 سمیت چابہار اور راسک میں موجود سپاہ پاسداران کے ہیڈکوارٹر میں بیک وقت تین دہشت گرد کارروائیاں کی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق راسک ہیڈکوارٹر پر حملے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

ایک بیان میں جیش الظلم گروپ نے ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چابہار میں امام علی علیہ السلام اسپتال کے قریب 10 افراد کو نشانہ بنایا گیا، لیکن ابھی تک کسی بھی اہلکار اور سیکورٹی یا قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

علیرضا مرحمتی نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *