[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد دوبارہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی شام پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ گولان سے صہیونی فضائیہ نے شام کے جنوبی صوبے درعا پر میزائل حملہ کیا ہے۔
المیادین کے نمائندے نے فوری خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے صوبہ درعا کے علاقے حوض یرموک پر میزائل حملہ کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے صہیونی فوج نے ڈروں طیاروں کے ذریعے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم شامی دفاعی نظام نے جوابی کاروائی کی۔
صہیونی حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں۔