تلنگانہ کے نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا _ مکانات میں پانی داخل

[]

نظام آباد _ تلنگانہ کے  نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے پانی مکانات میں داخل ہو گیا

تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے آرمور میں نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جس کے نتیجہ میں کنال کے قریب واقع جرنلسٹس کالونی کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ پانی کے بہاؤ سے برقی کے کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے علاقہ میں برقی کی سپلائی بند ہو گئی ۔

 

مقامی افراد نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے فوری طور پر راحت کاموں کے آغاز کا مطالبہ کیا۔ نظام ساگر پراجکٹ کے ذریعہ تالابوں میں پانی چھوڑنے کے دوران آبپاشی حکام کو اس کنال کی صفائی کرنی ہوتی ہے لیکن آرمور علاقہ میں آبپاشی کے حکام نے اس پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ سے کالونی کی سڑکوں پر پانی بہہ رہا تھا



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *