یوگی کے وزیر نے مختار انصاری کو 'غریبوں کا مسیحا' قرار دیا

[]

مختار کو زہر دینے کے الزام پر راجبھر نے کہا، ’’انہوں نے عدالت میں اس کا ذکر کیا تھا، عدالت نے اس کا نوٹس بھی لیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی لیکن اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت کے حکم پر 3 افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری ان کی جماعت ایس بی ایس پی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس پر اوم پرکاش راجبھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق وہ ہماری پارٹی میں ہیں، لیکن انہوں نے اکھلیش یادو کی درخواست پر عباس انصاری کو اپنی پارٹی کا نشان دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *