صدرجمہوریہ مرمو نے 4 شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا

[]

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو یہاں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر اور عظیم زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔

ان چاروں شخصیات کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کو بھی بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن انہیں آج یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں مسٹرنرسمہا راؤ کے بیٹے مسٹرپی وی پربھاکر راؤ، شری چودھری چرن سنگھ کے پوتے مسٹر جینت سنگھ، مسٹرکرپوری ٹھاکر کے بیٹے مسٹر رام ناتھ ٹھاکر اور ڈاکٹر سوامی ناتھن کی بیٹی محترمہ نتیا راؤ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *