[]
حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی مئیر گدوال وجئے لکشمی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔لوک سبھاانتخابات سے پہلے ان کی ریاست کی حکمران جماعت میں شمولیت کی اطلاعات تھیں اورآج انہوں نے باقاعدہ طورپر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعلی و تلنگانہ میں کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی موجودگی میں انہوں نے برسراقتدارجماعت میں شمولیت اختیار کی۔وزیراعلی نے ان کو کانگریس کا کھنڈوا پہناکر کانگریس میں ان کو شامل کرلیا۔
واضح رہے کہ ریاست میں دس سال بعد کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد سے ہی ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے کئی لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔