[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں صہیونی جارحیت کے جواب میں عراقی مقاوت کی کاروائیاں جاری ہیں۔
جمعہ کی شام کو عراقی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فوج کی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
العہد نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں مقبوضہ گولان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی تنصیبات پر حملوں کا دوسرا مرحلہ آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ڈرون طیاروں کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہ رمضان میں غاصب صہیونی فورسز کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔