[]
ترنمول لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ’’ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی سنٹرل ایجنسیاں اپوزیشن لیڈران کو ہدف بنا رہی ہیں۔ انھیں اپوزیشن کے خلاف اسلحہ کی شکل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم نے اپنی فکر ظاہر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا تھا اور ہمیں پیر کا وقت دیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کارکنان و لیڈران کو ایجنسیوں کے ذریعہ طلب کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی کی انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے۔ آج الیکشن کمیشن دفتر گئے ترنمول کانگریس کے وفد میں پانجا کے علاوہ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن ڈیرک او برائن، رکن پارلیمنٹ ڈولا سین، ساکیت گوکھلے اور ساگریکا گھوش بھی شامل تھے۔