ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

[]

جموں: جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس یاترا میں امیدواروں کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی چناو نہ کرانے کا فیصلہ بروقت ہے کیونکہ یونین ٹریٹری میں امیدواروں کو بھی سیکورٹی فراہم کرنی پڑتی ہے۔

غلام نبی آزاد نے کہاکہ جوں ہی لوک سبھا انتخابات کا عمل مکمل ہوگا تو ایک ماہ بعد جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی چناو منعقد کئے جانے چاہئے کیونکہ اب دس سال بیت گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں امیدواروں کو معقول سیکورٹی کا بندوبست کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی چناو نہیں کرائے گئے۔

ون نیشن، ون الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ کمیٹی نے رپورٹ صدر ہند کو سونپ دی ہے اب آگے الیکشن کمیشن اور حکومت کو کام کرنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا فیصلہ لیں گے۔

کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ کانگریس کے دور میں بھی سات سے آٹھ مراحل میں الیکشن ہوا کرتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سات مراحل میں لو ک سبھا انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ لیا ۔

کشمیر میں کانگریس کی جانب سے امیدواروں کا اعلان نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے مسکراتے ہوئے کہا:’کانگریس پارٹی یاترا میں امیدوار ڈھونڈ رہی ہیں۔‘



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *