کویتا کی گرفتاری کیخلاف تلنگانہ بھر میں بی آر ایس کے احتجاجی مظاہرے، مودی کے پتلے نذر آتش

[]

حیدرآباد: بی آر ایس نے دہلی شراب پالیسی کیس میں ایم ایل سی کویتا کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ایم ایل سی کے کویتا کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں کے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ بی آر ایس کارکنوں نے بس ڈپو کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ منڈل مراکز میں احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہزار مودی اور ریونت آجائے تو کوئی خوف نہیں ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ایم ایل سی کویتا با عزت بری ہوجائیں گی۔ نظام آباد ضلع میں بھی احتجاج جاری ہے۔ بی آر ایس قائدین نے بودھن، آرمور اور بلکونڈہ حلقوں میں سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ وزیر اعظم مودی کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔ ZDP چیرمین وٹھل راؤ نے نظام آباد ٹاؤن میں احتجاج میں شرکت کی۔

بی آر ایس کارکنوں نے سدی پیٹ کے پرانے بس اسٹینڈ چوک پربھی دھرنا دیا۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی گرفتاریوں کو فوری روکا جائے۔ بی آر ایس قائدین نے کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل مرکز میں احتجاج منظم کیا۔

 سابق ایم ایل اے سنکے روی شنکر اور پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ عادل آباد میں کاروباری اور تجارتی ادارے مکمل بند منا رہے ہیں۔

کویتا کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج جاری ہے۔ میرپیٹ میں وزیر اعظم کا پتلہ جلانے والے بی آر ایس کارکنوں نے ‘مودی کے خلاف’ نعرے لگائے۔ ایم ایل اے گوپی ناتھ کی قیادت میں بورابنڈہ بس اسٹینڈ پر دھرنا منعقد کیا گیا۔

 مشترکہ ضلع کھمم میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔ بی آر ایس کارکنوں نے ایلندو قصبہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجیوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ پارٹی قائدین نے اشواراؤ پیٹ کے رینگوروڈو سنٹر پر دھرنا دیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *