عباس نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے خلاف خبردار کیا

[]

رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے جنوبی غزہ کے رفح شہر میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی جانب سے شائع ہونے والے ایک بیان میں صدر نے غزہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی ایسی ’خطرناک جارحیت‘ کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

مسٹر عباس نے کسی بھی ’نقل مکانی‘ کو مسترد کرنے کی تصدیق کی اور جاری جنگ کو روکنے اور غزہ پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا، جس سے اسرائیل کو بین الاقوامی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کا پابند کیا جاسکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے جمعہ کو رفح میں فوجی آپریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

مسٹر نتن یاہو نے اس سے قبل فوج سے کہا تھا کہ وہ رفح میں فوجی آپریشن کے لیے دوہرا منصوبہ تیار کرے، جس میں عام شہریوں کا انخلا اور حماس کے لوگوں کا تعاقب شامل تھا۔

تقریباً 1.4 ملین فلسطینی، جن میں سے اکثریت بے گھر افراد کی ہے، رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *