یمن نے ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے میڈیا کو ملکی فوج کی بحیرہ احمر اور بحر ہند میں نئی   کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے بحیرہ احمر میں متعدد ٹارپیڈو کے ساتھ اسرائیلی جہاز “Pacific 01” کو نشانہ بنانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر کو کئی ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ اللہ کے فضل سے ڈرونز اپنے اہداف پر ٹھیک جا لگے۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیلی یا اس سے متعلق بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا دائرہ  بحر ہند سے “امید نیک کیپ” تک بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع ہمارے قائد (عبدالملک بدر الدین الحوثی) کے حکم سے فلسطین کے مظلوموں کی مدد کے لئے کی گئی ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ ہم اسرائیل سے متعلق تمام بحری جہازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ  امید نیک کیپ سے نہ گزریں، ورنہ وہ ہماری افواج کے لیے جائز ہدف ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بحر ہند میں 3 اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کئی تارپیڈو اور ڈرونز سے کی گئیں۔

انہوں نے یمن کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی پر جارحیت اور ہمارے بھائیوں کا محاصرہ نہیں روکا جاتا، تب تک ہم بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی دشمن سے متعلق بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *