دہلی اسمبلی انتخاب: ونیش پھوگاٹ نے بی جے پی اور عآپ پر عائد کیا کانگریس کی گارنٹیاں ’کاپی-پیسٹ‘ کرنے کا الزام

کانگریس رکن پارلیمنٹ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی جاٹ سماج کے او بی سی ریزرویشن سے متعلق سیاست کرنے سے پرہیز کریں۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز

user

نئی دہلی: ’’31 مئی 2000 کو کانگریس کی شیلا دیکشت حکومت نے جاٹ سماج کو دہلی میں او بی سی ریزرویشن دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، لیکن اب دہلی میں انتخاب ہے تو کیجریوال اور مودی حکومت جاٹوں کے ریزرویشن کی بات کر کے جاٹ سماج کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بے حد افسوسناک صورت حال ہے۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس رکن پارلیمنٹ اور مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے دیا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز کی کانگریس حکومت نے جاٹ سماج کو سنٹرل لسٹ میں دہلی سمیت ملک کی 9 ریاستوں میں جاٹ ریزرویشن 4 مارچ 2014 کو فراہم کر اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ یہ دہلی کے علاوہ بہار، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے اسے 17 مارچ 2015 کے فیصلے میں خارج کر دیا، کیونکہ مرکز کی مودی حکومت نے اس کی پیروی سپریم کورٹ میں نہیں کی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بھی اس وقت اس معاملے میں کھل کر آواز بلند نہیں کی۔

ونیش پھوگاٹ کا کہنا ہے کہ جب زراعت سے جڑے خوفناک سیاہ قوانین مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ لائے گئے، تو اس کے خلاف ملک بھر کے کسانوں کا ساتھ جاٹ سماج کے کسانوں نے بھی دیا تھا۔ اس وقت دہلی کی عآپ حکومت نے بھی ان سیاہ قوانین کی حمایت میں اپنی ریاست میں نوٹیفکیشن جاری کر اپنا جاٹ مخالف اور کسان مخالف چہرہ ظاہر کر دیا تھا۔ عآپ اور بی جے پی کی یہ عادت ہے کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، آواز بلند رکھتے ہیں، پھر اگلے جھوٹ کی تیاری کرتے ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کی اعلان کردہ گارنٹیوں کا تذکرہ بھی ونیش پھوگاٹ نے کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے بی جے پی اور عآپ پر یہ الزام بھی عائد کر دیا کہ وہ کانگریس کی گارنٹیاں کاپی-پیسٹ کر رہی ہیں۔ یعنی کانگریس کی گارنٹیوں میں ہی تھوڑی بہت تبدیلی کر دونوں پارٹیاں انھیں اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنا رہی ہیں۔ کانگریس کی گارنٹیوں کے بارے میں ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ پارٹی اپنے وعدے نبھاتی رہی ہے، اور دہلی میں حکومت بننے پر بھی سبھی وعدے نبھائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ ریاستوں میں جو وعدے عوام سے کیے تھے، انھیں پورا کر کے دکھایا ہے۔ کانگریس پارٹی دہلی کی عوام سے بھی جو وعدے کر رہی ہے، برسراقتدار ہونے پر اسے پورا کر کے دکھائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *