[]
واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے غزّہ سے متعلق اعترافی ماہیت کے بیان میں کہا ہے کہ “غزّہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی اکثریت کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہزاروں معصوم عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں”۔
کانگریس سے “اسٹیٹ آف دی یونین” خطاب میں بائڈن نے کہا ہے کہ ” حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے لئے ہولوکوسٹ کے بعد کا خونی ترین دن تھا۔ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ آخر تک حماس کا پیچھا کرے۔ لیکن حملوں میں شہریوں کو ہدف نہ بنانا بھی ا سرائیل کی ذمہ داری ہے”۔
بائڈن نے کہا ہے کہ “یہ جنگ پہلے کی تمام جنگوں سے زیادہ معصوم شہریوں کی اموات کا سبب بن گئی ہے۔30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور قتل کئے گئے انسانوں کی اکثریت حماس کی رکن نہیں تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں اور ہزاروں بچّے یتیم ہو گئے ہیں”۔