پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تیزی سے اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے۔ اے آئی کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ہی نوکری پیشہ لوگوں میں اسے لے کر فکرمندی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ کئی لوگ اسے نوکری کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دے رہے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
وہیں عالمی سطح کے ایک جائزہ میں اس سلسلے میں چونکانے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق 41 فیصد کمپنیاں اپنے ملازمین کی تعداد کم کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی جگہ دھیرے دھیرے مصنوعی ذہانت (اے آئی) لے گی۔ ڈبلیو ای ایف کی فیوچر آف جابس رپورٹ میں شائع نتائج کے مطابق دنیا بھر میں جائزہ کے دوران بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے یہ بھی کہا کہ وہ 2030-2025 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کے لیے دوبارہ تربیت اور بہتر بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔