[]
حیدرآباد: دبیرپورہ میں غیر فطری عمل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 20 سال کی سزاء اور 9 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سادہ جیل کی سزاء ہوگی۔
پولیس کے بموجب 13/اپریل 2023ء کو کمسن لڑکا دبیرہ پورہ علاقہ میں اپنے مکان کے روبرو کھیل رہا تھا،
اسی دوران کمال گھوش نامی شخص آیا اور کمسن لڑکے کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے قریب میں واقع شیٹر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ اس نے غیر فطری عمل کررہا تھا کہ لڑکے کی چیخ و پکار سن کر راملو نامی شخص نے لڑکے کو بچاکر مکان پہنچا دیا تھا۔
متاثرہ لڑکے کی ماں نے دبیرپورہ پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
دبیرپورہ انسپکٹر جی کوٹشوارراؤ نے مختلف دفعات اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ بعدازاں چارج شیٹ عدالت میں داخل کی۔
ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج ملزم کو یہ سزاء سنائی۔
اس کیس میں اہم رول ادا کرنے والوں میں انسپکٹر جی کوٹیشور راؤ اور کانسٹبل سری کانت اور ملک پیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سی ایچ بھیم راؤ شامل ہیں۔