کیجریوال کے الزام سے لیفٹیننٹ گورنر سخت ناراض، جھوٹی بیان بازی بند نہیں کرنے پر کارروائی کی وارننگ

لیفٹیننٹ گورنر وی۔ کے۔ سکسینہ نے کہا ” آج اروند کیجریوال شکور بستی کی جھگیوں میں گئے۔ وہاں انہوں نے جو بیان دیا، وہ پوری طرح سے جھوٹ ہے۔ 27 دسمبر کی ڈی ڈی اے کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل جی نے اس زمین (شکور بستی کی زمین) کا لینڈ یوز بدل دیا ہے۔ ڈی ڈی اے نے نہ تو اس کالونی کا لینڈ یوز بدلا ہے اور نہ ہی کوئی بے دخلی یا توڑ پھوڑ کا نوٹس دیا ہے۔ کیجریوال جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں”۔

ایل جی نے بتایا کہ ڈی ڈی اے کی میٹنگ میں عآپ کے ایم ایل اے موجود تھے۔ سکسینہ نے سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے جھوٹ بولنا بند نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *