حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر میں واقع پروفیسر جے شنکر تلنگانہ زرعی یونیورسٹی میں دیکھے گئے تیندوے کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے کیلئے ٹریپ کیمرے جگہ جگہ لگائے گئے ہیں۔
ایف ڈی او شمس آباد وجئے آنند راو اورڈاکٹرحسین انچارج سیکوریٹی آفیسر نے بتایا کہ گذشتہ تین دنوں سے اس علاقہ میں تیندوے کے پنجوں کے نشانات پائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ دو دن پہلے ایک شخص کی جانب سے تیندوے کی شکل کا جانور دیکھے جانے کا دعوی کیاگیا ہے۔
صبح چہل قدمی کے لیے جانے والے مقامی افرادنے پروفیسر جے شنکر کے مجسمہ کے قریب اس جانورکو دیکھا۔
جنگلات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے نے کیمپس میں ا س جانورکی نقل و حرکت کا پتہ چلانے کیلئے ٹریپ کیمرے لگائے ہیں۔