[]
میدک2اگست(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین، نائب صدور سید عارف اور محمد عبدالمجیب نے اپنے ایک صحافتی بیان میں سکریٹری ٹمریز کے کالجس کے پرنسپل اور لیکچررس کی تنخواہ روکنے کے اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ کالجس میں طلباء کے داخلوں کو لے کر جاری کیے گیے سرکیولر کے ذریعہ ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے کی کوشش کرنا گویا ملازمین کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کرنا ہے۔ صدر تلنگانہ نے سکریٹری سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ملازمین کی تنخواہ جاری کریں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ داخلوں کی کوششیں کی جانی چاہیے لیکن اس کی اڑ میں ملازمین کو پریشان کرنا بڑی سنگین غلطی ہوگی۔