غزہ شہر میں دو گھروں پر اسرائیلی حملوں میں 15 افراد جاں بحق

قاہرہ: غزہ شہر میں دو گھروں پر اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ٹیلی ویژن چینل الاقصیٰ نے دی۔

غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 38 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جمعرات کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونےوالی اب تک کی کل فلسطینی شہادتوں کی تعداد 45399 ہو گئی ہے۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔ ان بچوں اور خواتین کی تعداد 70 فیصد ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *