[]
کلکتہ: سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ کی گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے انہیں 6سال کیلئے معطل کردیا ہے۔ ریاستی وزیر برتیا باسو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے۔
تاہم اپوزیشن جماعتیں الزام لگارہی ہیں کہ آخر اس فیصلے پر پہنچنے میں حکمراں جماعت کو 56دن کیوں لگ گئے ۔شاہجہان کو پولیس نے چہارشنبہ کی رات میناخان سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں جمعرات کی صبح بشیرہاٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج نے شاہجہاں کو 10 روزہ پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ اس کے بعد پولیس شاہ جہاں کو کلکتہ کے بھوانی بھون لے آئی۔ برتیہ باسو نے دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں شاہجہاں کی معطلی کا اعلان کیا۔
براتیہ نے کہاکہ ’’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ترنمول پارٹی میں کسی کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتی ہے۔ حالانکہ یہ ترنمول کے لیے نیا نہیں ہے۔ ترنمول پہلے بھی ایسا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ شوبھندو ادھیکاری، ہمانتا وشواشرما اور نارائن رانے کو معطل کر دیں۔