بہار حکومت بے لگام ہو چکی ہے: پپو یادو

پٹنہ: بہار کے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت بے لگام ہو گئی ہے۔

مسٹر پپو یادو بدھ کی رات دیر گئے گردنی باغ کے احتجاجی مقام پر پہنچے اور بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امتحان دینے والوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے احتجاجی مقام پر پولس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والے طلبہ سے بات چیت کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ بہار کی حکومت بے لگام ہو چکی ہے۔

طلبہ پر لاٹھی چارج کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہو گی۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت طلبہ پر چاہے کتنے ہی مظالم کیوں نہ ڈھائے، انہیں بی پی ایس سی کا امتحان دوبارہ منعقد کرانا پڑے گا۔

میں ہر قدم پر طلبہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

طلبہ کی لڑائی سڑکوں سے ایوان تک لڑوں گا۔

انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی تحریک کی طاقت کو بڑھائے۔ وہ اس کی تحریک کی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *