[]
نئی دہلی: فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی سمیت دیگر مطالبات پر سراپا احتجاج کسانوں کے تئیں کانگریس نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے تحریک کے دوران نوجوان کسان کی ہلاکت پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نئی دہلی میں واقع کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے ہریانہ پولیس پر کانوں کے خلاف جارحانہ طور پر طاقت کے بیجا استعمال کا الزام عائد کیا۔