سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر متوقع، بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت بھر میں سردی، شدید سردی، اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھون نے کا کہا اس دوران سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس سے درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔

 

خاص طور پر حدود الشمالیہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔قبل ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا تھا کہ اتوار سے بدھ تک مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔مکہ مکرمہ ریجن موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ مکہ شہر، جدہ، بحرہ، الجموم، رابغ، خلیص اور الکامل بھی متاثر ہوں گے۔ طائف، میسان، اضم، المویہ، تربہ، رنیہ، الخرمہ، اللیث اور القففدہ میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ہے، ریاض ریجن کے کئی علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے۔

 

بیان میں تبوک، الجوف، حدود الشمالی، حائل، قصیم، الشرقیہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاقوں میں بھی درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *