دارالعلوم بچکندہ ضلع نظام آباد میں 8طلباء کا تکمیل حفظ 11/سال میں 32 کا حفظ ہونا مثالی خدمات کی علامت

[]

مولانا مفتی عبدالمبین قاسمی امام وخطیب مسجد فرحت النساء نے طلباء وسرپرستوں سے خطاب کرتے ہوے قرآن مجید کی تعلیم اور عظمت قرآن کے حوالہ سے شعور بیدار کیا مفتی عبد الماجد قاسمی امام وخطیب مسجد عابدہ نظام آباد نے کہا کہ یہی وہ قران ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ عزتوں سے نوازتے ہیں ہرمسلمان کو قرآن سے وابستگی کا پیغام دیا حافظ لئیق خان صدر جمعیۃ علماء نے تمام طلباء کو آخری رکوع پڑھا کر تکمیل حفظ پر مبارکباددی اس موقع پر مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نظام آباد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان بچوں کو قرآن کی عظمت واہمیت سے واقف کرانا بہت ضروری ہے علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

جس قوم نے قران سے اپنے آپ کو وابستہ کیا وہ ترقیات کی منازل کو پالیا اورجنہوں نے قران سے دوری اختیار کی وہ ذلیل و رسواء ہوے

 

وہ معزز تھے زمانہ میں مسلماں ہوکر

اور ہم خوار ہوے تارک قرآں ہوکر

اس کے علاوہ مولانا نے کہا کہ آج ہمارے سماج ومعاشرہ میں دنیاوی کی تعلیم اورڈگریوں کی اہمیت ووقعت تو پای جاتی ہے لیکن روے زمین کی سب سے مقدس کتاب قرآن مجید کی عظمت سے مسلمان ناآشنا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے بچے اسکولوں میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی ہمت افزائی کے لےء بڑے بڑے فنکشن رکھے جاتے ہیں مگر افسوس کہ کوئ حافظ قران بنتا ہے تو اس کے لےء کوئ مبارکبادی بھی دینے کو تیار نہیں ہوتا افسوس تو اس بات کا ہوتا ہے کہ فناہونے والے علم کے حصول کے لیے ہزاروں کی دولت لٹاتے ہیں اور بچوں کو افرس کےء جاتے ہیں مگر علم دین وتعلیم قرآن پر آج کوئ حوصلہ دلانے والا نہیں ہے خدارا اپنی زندگی کو قران مجید سے جوڑئیے اور جن بچوں کو اللہ نے اپنی مبارک کتاب اور مقدس کلام کی حفاظت کے لیے منتخب کیا ہے ان کو اور دینی مدارس کو قدر کی نگاہوں سے دیکھیں مولانا رضوان قاسمی ناظم دارالعلوم بچکندہ نے مدرسہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوے مہمانوں کا استقبال کیا اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا ارشد علی قاسمی مفتی شیخ سہیل قاسمی مولانا ابرار قاسمی حافظ فیاض مخدوم محی الدین نے مدرسہ کے ماحول وحسن انتظام کا جائزہ لیا اور ہر چیز کی سلیقہ مندی پر ناظم مدرسہ مولانا رضوان قاسمی واساتذہ کرام بالخصوص مولانا محمد محبوب قاسمی اور مولانا محمد ربانی قاسمی کی محنتوں اور قربانیوں کو سراہا مولانا عبد القدیر حسامی نے بہترین ترنم کے ساتھ نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا مولانا عظمت سعید صدر شرعیہ بورڈ مولانا شجاع الدین طلحہ حافظ عبدالحکیم حافظ اشرف علی حافظ امجد نے انتظامیہ اور طلباء واساتذہ نیز سرپرستوں کو مبارکباد دی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *