[]
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہے ان حالات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت و صنعت نے صہیونی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والی کانفرنس کے دوران یہ متنازعہ ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کے وزیرتجارت و صنعت ماجد بن عبداللہ القصبی نے صہیونی ہم منصب بیر برکات سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صہیونی وزیر نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
مبصرین کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ رابطے کا کوئی چینل نہیں ہے ان حالات میں دونوں رہنماوں کی ملاقات تشویشناک ہے۔
دوسری جانب غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر عرب دنیا سمیت پوری دنیا میں شدید مذمت کی جارہی ہے۔