[]
حیدرآباد: حالیہ دنوں کے دوران جعلی اسٹاک مارکٹ ٹریڈنگ ایپلی کیشنس اور فرضی ٹریڈنگ ایڈوائزریز سے متعلق سائبر جرائم کے معاملات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں متاثرین کو کافی مالی نقصان ہوا ہے۔
بدھ کو یہاں ایک بیان میں، اے وی رنگناتھ، جوائنٹ کمشنر پولیس، کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی، حیدرآباد نے کہا کہ دھوکہ کرنے والے مختلف آن لائن سوشل میڈیا پلیٹ فارمس جیسے ٹیلی گرام، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کو استعمال کرتے ہیں تاکہ مفت اسٹاک مارکٹ کی تجاویز پیش کرتے ہوئے اشتہارات کے ذریعہ متاثرین تک پہنچ سکیں۔
متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے، وہ دوسرے کلائنٹس کے ذریعہ کمائے گئے منافع کے جعلی اسکرین شاٹس دکھاتے ہیں۔
ابتدائی طور پر، دھوکہ باز متاثرہ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرتے ہیں۔اس کے بعد، وہ متاثرین پر پریمیم یا وی آئی پی گروپوں میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں، اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ منافع کے لیے اسٹاک مارکٹ کی خصوصی تجاویز شیئر کرتے ہیں جبکہ فرضی منافع ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ پر دکھائے جاتے ہیں، ان منافع کو واپس لینے کی کوشش بلاک شدہ واپسی کے آپشن کو ظاہر کرتی ہے۔
پھر دھوکہ باز متاثرین کو ان کے اکاؤنٹس کو غیر مسدود کرنے کے لیے مختلف ٹیکسوں اور جرمانے کا حوالہ دیتے ہوئے زیادہ رقم منتقل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔کئی معاملات میں، پیشہ ور افراد جیسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، اور وکیل ان گھوٹالوں کا شکار ہو چکے ہیں۔
ایک ایڈوکیٹ نے فیس بک کے اشتہارپرفرضی تجارتی ویب سائٹ میں 85 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور اس دھوکہ کا شکار ہو گیا۔آئی ٹی کے ایک ملازم نے، ایک واٹس ایپ گروپ کے چیاٹ کی لالچ میں آکر سرمایہ کاری کی اور اسے55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو دھوکہ بازوں نے فرضی ٹریڈنگ ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دیا، جس کے نتیجہ میں 91 لاکھ روپے کا اسے نقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ صرف سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ درخواستوں کے ذریعہ اسٹاک کی تجارت کریں۔