[]
آرمور : 21/ فروری ( محمد سیف علی کی رپورٹ) مسافروں کی جانب سے پرائیویٹ کرائے کی بس ڈرائیور پر حملے کے خلاف ڈرائیوروں نے چہارشنںبہ کو بس اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کنڈیکٹر کے لیے ہارن بجانے پر مسافروں نے ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔
ڈرائیور پر حملہ کرنے پر دیگر ڈرائیوروں نے بسیں روک کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ان لوگوں پر جسمانی حملے کئے جارہے ہیں جو ہمیشہ مسافروں کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچاتے ہیں۔
احتجاجیوں نے کہا کہ انہوں نے اس واقعے کے بارے میں حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے.. انہوں نے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ کام پر چلے گئے۔