[]
پیرس: ایفل ٹاور دیکھنے آنے والوں کو پیر کے دن مشکل پیش آئی کیونکہ دنیا بھر میں مشہور تاریخی عمارت کے ملازمین نے ہڑتال کردی۔
وسطی پیرس میں واقع نہایت مشہور 300 میٹر (984 فیٹ) بلند ٹاور کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سمر اولمپکس سے قبل بڑھتی جارہی ہے۔
آج ایفل ٹاور کی ویب سائٹ پر مختلف زبانوں میں لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایفل ٹاور کا رخ کرنے سے قبل ویب سائٹ چیک کرلیں یا آنے کا پروگرام ملتوی کردیں۔
ایفل ٹاور عام طورپر سال کے 365 دن کھلا رہتا ہے لیکن وقفہ وقفہ سے ہڑتال کے باعث بند بھی رہتا ہے۔
دسمبر میں کرسمس اور سال ِ نو کے موقع پر اسے دن بھر بند رکھا گیا تھا کیونکہ ملازمین نے ہڑتال کردی تھی۔
ایفل ٹاور کے ملازمین کی بڑی تعداد کی نمائندگی کرنے والی سی جی ٹی یونین نے کہا کہ پیر کے دن ہڑتال تنخواہ میں اضافہ اور عمارت کی بہتر دیکھ بھال کے مطالبہ پر کی گئی۔
یونین کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت سے اچھی خاصی آمدنی ہورہی ہے۔ آمدنی کے تناسب سے تنخواہ بڑھنی چاہئے۔ ایفل ٹاور پیرس بلدیہ کے زیرانتظام ہے۔