[]
حیدرآباد: منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگرپر 19فروری تا24فروری پیر تا ہفتہ مفت میگا ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس کا 19 فروری سے آغاز ہوچکا ہے۔ آج پہلے دن 2000سے زائد مریضوں کی تشخیص کی گئی۔
مسٹرستیہ نارائنا آئی پی ایس کے ہاتھوں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح عمل میں آیا اور انہوں نے دواخانہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس کیمپ میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف ڈاکٹرس بالخصوص ماہر امراض چشم ڈاکٹر ہدایت اللہ مفت تشخیص کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کے مفت معائنے اور الٹرا ساؤنڈ اسکیاننگ بھی کی جارہی ہے اور ادویات بھی مفت تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اس مفت میگا کیمپ میں پلمونولوجی، آرتھو پیڈک۔نیو رولوجی، معدے کی خرابی، ای این ٹی، فزیو تھراپی، نیفرولوجی، رہڈیولوجی، شعبہ امراض چشم، امراض قلب، پیتھالوجی، ڈرماٹالوجی، شعبہ اطفال، دانتوں سے متعلق بیماریوں کی تشخیص، خواتین کے پیچیدہ مسائل کی تشخیص، گائناکالوجی، جنرل میڈیسن، گردوں کے امراض کے علاوہ ڈاکٹر ہدایت اللہ خان گولڈ میڈلسٹ مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کررہے ہیں۔
ادویات اور عینکیں مریضوں میں مفت تقسیم کی جارہی ہے اور جن مریضوں کو سرجری کی ضرورت ہو ان کے آپریشن کی فیس میں 20 فیصد رعایت بھی دی گئی۔ یہ کیمپ 24 فروری تک صبح 9 بجے تا 1بجے اور 2بجے دن تا 5 بجے شام جاری رہے گا۔
ہیلتھ کیمپ کا مقصد غریب عوام کو مفت علاج، ادویات، معائنے مختلف خون وغیرہ کی جانچ، الٹرا ساؤنڈ وغیرہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ضرورت مند افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ کیمپ سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔
عوام کی سہولت کی خاطر رجسٹریشن، کیمپ کے آخری دن یعنی 24فروری تک رہے گا۔ اب تک 7000سے زائد مریضوں کے رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ کیمپ کے دوران مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے طعام کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔