چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے پلے کارڈز کے ساتھ پہنچے ڈی ایس سی 2008 امیدوار

[]

حیدرآباد _ 19 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے ڈی ایس سی ۔ 2008 کے امیدوار وں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام کر ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پہنچے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم اُس وقت کی بی آرایس حکومت نے اس فیصلہ کے باوجود ان کو ملازمت پر نہیں رکھا جس کے نتیجہ میں ان سے نا انصافی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ان کو اندرون 6 ہفتے ملازمت دی جائے۔ امیدواروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے انہیں دس سال تک نظر انداز کیا۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل کرے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی عدم موجودگی کے باعث ان کے پرسنل سیکرٹری نے امیدواروں سے  یادداشت حاصل کرتے ہوئے اسے چیف منسٹر کے حوالے کرنے کا تیقن دیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *