منی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل راجندر نگر میں 6 روزہ مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا آغاز، استفادہ کی اپیل

[]

حیدرآباد: منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگرپر 19فروری تا24فروری پیر تا ہفتہ مفت میگا ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس کا 19 فروری سے آغاز عمل میں آیا۔

اس کیمپ کے دوران شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف ڈاکٹرس بالخصوص ماہر امراض چشم ڈاکٹر ہدایت االہ مفت تشخیص کریں گے۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین کے مفت معائنے اور الٹرا ساؤنڈ اسکیننگ بھی کی جائیگی اور ادویات بھی مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

اس مفت میگا کیمپ میں پلمونولوجی، آرتھو پیڈک، نیو رولوجی، معدے کی خرابی، ای این ٹی، فزیوتھراپی، نیفرولوجی، رہڈیولوجی، شعبہ امراض چشم، امراض قلب، پیتھالوجی، ڈرماٹالوجی، شعبہ اطفال، دانتوں سے متعلق بیماریوں کی تشخیص، خواتین کے پیچیدہ مسائل کی تشخیص، گائناکالوجی، جنرل میڈیسن، گردوں کے امراض کے علاوہ ڈاکٹر ہدایت اللہ خان گولڈ میڈلسٹ مریضوں کے آنکھوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

ادویات اور عینکیں مریضوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کیمپ میں بچوں کی مفت تشخیص، ذیابطیس، بلڈ پریشر، امراض قلب، امراض جلد، کینسر اور دیگر مریضوں کا معائنہ مفت کریں گے۔ جوڑوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تشخیص مفت کی جائے گی۔

اس کیمپ کے دوران مریضوں کو ادویات مفت فراہم کئےجائیں گے اور جن مریضوں کو سرجری کی ضرورت ہو ان کے آپریشن کی فیس میں 20 فیصد رعایت کی جائے گی۔

سی ای او ڈاکٹر شکیب محمد نے عوام الناس سے گذارش کی ہے کہ وہ کیمپ سے قبل اپنے نام منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل راجندر نگر پہنچ کر شخصی طورپر رجسٹرڈ کرواکر کارڈ بنوائیں۔

کیمپ کے اوقات 9 بجے تا 1بجے اور 2بجے دن تا 5 بجے شام رہیں گے۔ عوام الناس سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس مفت طبی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شکیب محمد ایم بی بی ایس’ایم ڈی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل سلیمان نگر شیورام پلی راجندر نگر میں 19 فروری سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد  عمل میں آئے گا جو 24 فروری تک جاری رہے گا۔

اس ہیلتھ کیمپ کا مقصد غریب عوام کو مفت علاج، ادویات، معائنے مختلف خون وغیرہ کی جانچ، الٹرا ساؤنڈڈ وغیرہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ضرورت مند افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ اس ہیلتھ کیمپ سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کی خاطر رجسٹریشن کیمپ کے آخری دن یعنی 24فروری تک رہے گا۔ اب تک 4500سے زائد رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *