صہیونی حکومت نے ظلم وستم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑدیا، برازیلی صدر

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے صدر لولا داسیلو نے غزہ میں گذشتہ چار مہینوں سے جاری صہیونی جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایسے مظالم ڈھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق داسیلو نے افریقی اتحاد کے اجلاس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جرمنی کے نازیوں کے اقدامات کی طرح ہے۔

ادیس آبابا میں اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے واقعات جنگ سے زیادہ نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں جس میں دو ملکوں کی فوج کے درمیان جنگ نہیں ہورہی ہے بلکہ ایک ملک کی تربیت یافتہ فوج بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام کررہی ہے۔

برازیلی صدر کے شدید ردعمل کے بعد صہیونی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب میں برازیلی سفیر کو اس حوالے سے وزارت خارجہ طلب کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *