طوفان الاقصی، مجاہدین کی جوابی کاروائی، عسقلان میں کئی دھماکے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کے حملوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی شہر عسقلان پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسقلان سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ عسقلان پر مجاہدین کے حملوں کے بعد شہری دفاع کے ادارے کی جانب سے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق صہیونی فوج کے دفاعی سسٹم نے بعض میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا تاہم بعض مقامات پر میزائل لگنے کی وجہ سے دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

طوفان الاقصی میں صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں حماس اور دیگر مقاومتی تنظیموں نے صہیونی قصبوں اور شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔ مقاومت کے حملوں کے بعد کئی صہیونی شہر اور قصبوں میں رہنے والے دوسرے مقامات کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *