امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، رہنما تحریک جہاد اسلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل “محمد الہندی” نے امریکہ کی جانب سے صیہونی رجیم کی ہمہ جہت حمایت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کو فلسطین میں عام شہریوں پر بمباری کی ترغیب دیتے ہوئے اس حکومت کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے لئے مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک ایک حقیقت ہے کیونکہ صیہونیوں نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھنے کے لئے ایکا کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً نیتن یاہو جنگ بندی کے مذاکرات کو علاقائی نفرت اور بین الاقوامی دباو کو کم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

الہندی نے مزید کہا کہ اسرائیل رفح پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ جنگ بندی کا کوئی بھی معاہدہ صیہونی جارحیت کے خاتمے، بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء سے مشروط ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *