[]
حیدرآباد: آل انڈیا ادارہ اتباع رسالتؐ کے زیر اہتمام 18فروری کو صبح 9 بجے تا شام 5 بجے حسن نگر، اندرا نگر آخری بس اسٹاپ کے پاس حمید بھائی کی دکان کے روبرو مفت ختنہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔
آل انڈیا ادارہ اتباع رسالتؐ کے ناظم اعلیٰ حکیم محمد عبدالباری صدیقی جامعی کے علاوہ ڈاکٹر رئیس قریشی، ڈاکٹر ذاکر حسین ختنہ کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد لطیف اور ایوب معاونت کریں گے۔
عابد اور شجاعت راست نگرانی کریں گے۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ صبح 9 بجے سے آکر اپنے بچوں کا نام رجسٹریشن کرواکر زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔
سرپرست اپنے بچوں کا آدھار کارڈ ضرور ساتھ رکھیں۔ پٹی، بغیر پٹی اور رنگ کی بھی ختنہ کا انتظام رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9391125959 یا 9553478038 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔