بیلاروس کے صدر کی اپنے ایرانی ہم منصب کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے ایرانی ہم منصب آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد دی۔

لوکاشینکو کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عرصے کے دوران ایرانی عوام نے ترقی کے آزادانہ طور پر اختیار کردہ راستے پر چلنے کے حق پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس اور ایران، احترام اور باہمی افہام و تفہیم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے منظم طریقے سے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز میں ہم آہنگی سے کام کرنے کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

بیلاروسی صدر نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس میں ایران کی مکمل شرکت کی حمایت کرتے ہیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ منسک اور تہران کے درمیان ان بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر رابطوں سے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی ہماری کوششوں کو بھی مدد ملے گی۔

لوکاشینکو نے مارچ 2023 میں بیلاروسی وفد کی ایران میں مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مجھے یقین ہے کہ مذکورہ دورے کے دوران طے پانے والے تمام معاہدوں پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جائے گا اور میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کو بیلاروس کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ تعاون کے نئے امید افزا شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صحت اور خوشی کے ساتھ ملک میں امن، خوشحالی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *