[]
حیدرآباد _ 3 فروری ( اردو لیکس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کی موت کی خبر جمعہ کو سامنے آئی تھی۔ اس کے منیجر نے میڈیا کو انکشاف کیا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں اور جمعہ کی صبح انتقال کر گئیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک مہم چل رہی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اور ان کی موت کے تعلق سے اداکارہ کی ٹیم نے جھوٹ بولا ہے وہیں اداکارہ کے انسٹاگرام سے ایک چونکا دینے والا پیغام سامنے آیا۔ پونم نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں مری نہیں، میں اب بھی زندہ ہوں’۔ اس ویڈیو میں، اس نے بتایا کہ اسے ایسا کیوں کرنا پڑا۔
“میں آپ سب کے ساتھ ایک اہم بات شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ میں سروائیکل کینسر سے نہیں مری جیسا کہ سب سوچ رہے ہیں ۔ میں ابھی تک زندہ ہوں” لیکن بدقسمتی سے اس کینسر نے ہزاروں خواتین کی جانیں لے لی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس بیماری سے نمٹنے کے بارے میں علم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین سروائیکل کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہی ہیں۔
مجھے یہ بتانا ہے کہ دوسرے کینسروں کے برعکس، سروائیکل کینسر کو روکا جا سکتا ہے۔ اس بیماری سے کسی کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے سے روکنے کے طریقے موجود ہیں۔ ایچ پی وی ویکسین اور بیماری کا جلد پتہ لگانے سے اس کینسر سے جلد نجات مل سکتی ہے۔ اس نے وضاحت کی کہ اسے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی نیت سے ایسا کرنا پڑا۔ فی الحال پونم کی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ کے اس بھونڈے مذاق سے نیٹیزین اس سے کافی ناراض ہیں۔
#PoonamPandey’s cheap publicity stunt.
Relieved that she is alive but sad that people are now using death news as a means of publicity. pic.twitter.com/qrESbjm0VS
— GlamWorldTalks (@GlamWorldTalks) February 3, 2024