بہار کی نتیش حکومت میں داخلی رسہ کشی شروع، مانجھی نے 2 وزارتی عہدہ کے لیے بنایا دباؤ!

[]

دوسری طرف بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے تقریباً پانچ دن ہو چکے ہیں، لیکن اب تک وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں سوال بھی کھڑے ہو رہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر حملہ بھی شروع کر دیا ہے۔ جب جمعہ کو اس معاملے پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے پوچھا گیا تو انھوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جلد وزارت کی تقسیم ہو جائے گی، یہ کام نتیش کمار کو کرنا ہے۔ اس درمیان وی آئی پی چیف مکیش سہنی نے کہا کہ بہار میں صرف حکومت بدلی ہے، لیکن اب بھی بہت کچھ باقی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *