[]
نلگنڈہ / نارائن پیٹ 22/جنوری(اردولیکس) ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب کی مناسبت سے تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران چند ایک مقامات پر کشیدگی دیکھی گئی۔جہاں شرپسندوں نے یاترا کے دوران مساجد کے سامنے دل آزار نعرے لگائے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مقامی مسلمانوں کے صبر اور پولیس کی مداخلت کے بعد حالات پرامن ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی ٹاون میں زعفرانی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ہاترا کے دوران کوسگی کی مدینہ مسجد کے سامنے شرپسندوں نے کافی دیر تک ڈی جے اور لاوڈ اسپیکر سے دل آزار گانے لگائے اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن مسجد کے ذمہ داروں نے مصلیوں اور مقامی مسلمانوں سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی جس سے حالات پرامن ہوگئے ۔نارائن پیٹ ڈی ایس پی ستیہ نارائنا نے مدینہ مسجد کوسگی پہنچ کر پہنچ کر تفصیلات حاصل کی
Narayanapet DSP Satyanarayana reached Madina Masjid Kosgi and got the details pic.twitter.com/gsZM4cCPeN
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) January 22, 2024
اسی طرح کا ایک اور واقعہ نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی کی مسجد کی کھلی زمین پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کی اتوار کی شب عشاء کے وقت چند شرپسند ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے مسجد سرائے میر عالم نارکٹ پلی ضلع نلگنڈہ کے بابدداخالہ پر واقع مسجد کی وقف اراضی پر جمع ہوتے ہوے جئے سری رام کے نعرے لگاتے ہوے پر امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی اسوقت کئ مسلمان نماز عشاء کے لئے مسجد میں موجود تھے ایسے میں باہر بھیڑ اور نعرے بازی اس باوجود مسلمانوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور بذریعہ فون اور واٹس ایپ کے ذریعے باہر کے مناظر کو وائرل کیا اسکی اطلاع پاکر صدر مجلس اتحادالمسلمین نلگنڈہ محمد رضی الدین ایڈوکیٹ نے فوری ضلع ایس پی نلگنڈہ سریمتی چندنا دیپتی’ڈی ایس پی سریدھر ریڈی ‘اور متعلقہ سرکل انسپکٹر سے بذریعہ فون ربط پیدا کرتے ہوے برہمی کا اظہار کیا اور فوری مصلیوں کی حفاظت کرنے اور شرپسندوں کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا انکے مطالبہ پر پولیس فوری حرکت میں آتے ہوے ہندو فرقہ پرست تنظیموں کے کارکنوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کردیا اور مصلیوں کو بحفاظت اپنے اپنے مکانات کو پہنچادیا ۔