شعیب ملک کی شادی پر ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا کا ردعمل

[]

حیدرآباد _ 21 جنوری ( اردولیکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے

انم مرزا نے کہا کہ ” ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائے کہ شعیب اور ان کی طلاق کو ابھی چند ماہ ہوئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں!

ان کی زندگی کے اس حساس دور میں، ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں اور ان کی رازداری کی ضرورت کا احترام کریں۔

مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ

یہ بھی پڑھیں

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے کرلی شادی

شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردعمل

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *