اسی طرح کانگریس نے کہا کہ ’’انڈو نام ہٹایا جانا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کیونکہ ارادہ تو پیغام دینا ہے۔ ورنہ کوئی اپنے اہم کمانڈ کا نام 8 سال میں 2 بار تھوڑی ہی بدلتا ہے۔ یہ نام تبدیلی ہندوستان کی توہین ہے۔ لیکن پورا ملک ایک ’سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم‘ ہونے کا خمیازہ بھگت رہا ہے، جن کو انسٹاگرام ریل سے فرصت ہی نہیں ہے۔‘‘ کانگریس نے کہا کہ ’’ٹرمپ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اس معاملے کو اٹھا پانے کی ہمت نہیں کر پائے لیکن ایک بات صاف ہے کہ امریکہ نے مودی کی کوئی بڑی نس دبائی ہوئی ہے۔‘‘
امریکہ نے پھر کی ہندوستان کی توہین! ’یو ایس پی اے سی او ایم‘ نام سے ہٹا دیا ’انڈو‘، کانگریس نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ
