[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اس بیان کو،بی آر ایس کو ایک سومیٹر گہری قبر میں دفن کردیا جائے گا، مضحکہ خیزقرار دیا۔ آج ریونت ریڈی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100 میٹر گہری قبر کا تذکرہ بعد میں کیجئے اور پہلے ایک سو دنوں میں 6 گارنٹیز پر عمل کرنے کے وعدے پر توجہ دیجئے۔
تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمنٹ حلقوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک جو ریونت ریڈی مودی اور اڈانی پر ڈبل انجن سرکار ہونے کا الزام لگاتے رہے۔
وہ، اب خود اس گروہ کا حصہ بن کر ٹریپل انجن میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس نے ریونت ریڈی کی طرح غرور وتکبر میں بات کرنے والے کئی قائدین دیکھے ہیں۔ ایسے قائدین کئی پیدا ہوئے اور گردش ایام کی نذر بھی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو دہائیوں سے بی آر ایس کے وجود کو کامیابی کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج ہمارے لئے صرف اسپیڈ بریکر کی طرح ہیں، شکست ہو یا کامیابی بی آر ایس ہمیشہ ریاست کے عاوم کے دلوں میں رہے گی۔
انہوں نے ریونت ریڈی سے جاننا چاہا کہ تلنگانہ کے پرچم کو ہٹانے کی بات کرنے کی آخری وجہ کیا ہے؟ کیا اس لئے کہ تلنگانہ حاصل کیا گیا؟کیا تلنگانہ کو ترقی دی گئی؟ کیا تم اور تمہارے جھوٹے وعدوں پر سوال اٹھایا جارہا ہے؟۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات کے بعد کانگریس اور بی جے پی آپس میں مل جائیں گے۔
ریونت ریڈی کے جسم میں بی جے پی کا خون دوڑ رہا ہے۔ ریونت ریڈی چھوٹے مودی بن گئے ہیں۔ سابق میں اڈانی کے خلاف من مانی انداز میں بات کرنے والے ریونت آج اڈانی کے پیچھے، پیچھے پھر رہے ہیں اور ڈاؤس میں اڈانی کے ساتھ وقت گزار کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ راہول گاندھی، اڈانی کے خلاف بات کررہے ہیں اور ریونت ریڈی اڈانی کی تعریفوں میں مصروف ہیں۔