انتخابی مفاد کے لئے مذہب کے استعمال سے ملک و مفاد عامہ متاثر: مایاوتی

[]

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ سیاست کے کریمنلائزیشن اور جرائم کے سیاسی کرن کی طرح موجودہ وقت میں مذہب کا انتخابی مفاد کے لئے سیاسی کرن ہو رہا ہے، جس سے ملک و مفاد عامہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اتر پردیش و اتراکھنڈ کے سینئر پارٹی ذمہ داروں اور ضلعی صدور کی یہاں ہوئی خصوصی میٹنگ میں مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی ہی آئینی اقدار کی بنیاد پر چلنے والی پوری طرح سے سیکولر پارٹی ہے اور سبھی مذاہب و ان کے مذہبی مقامات کا پورا پورا احترام کر کے سبھی کے ساتھ انصاف کا رویہ رواں رکھتے ہوئے سبھی کے جان۔ مال عزت۔ آبرو کے تحفظ کی ایسی گارنٹی یقینی کرتی ہے کہ اس کی دوسری مثال ملنی مشکل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *