پونے: پونے کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز کانگریس قائد راہول گاندھی کو ہتک ِ عزت کیس میں ضمانت منظور کی۔ یہ کیس ہندوتوا کے نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض تبصروں سے متعلق ہے۔
ایم پی / ایم ایل اے عدالت نے لوک سبھا میں قائد ِ اپوزیشن کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہونے اور 25 ہزار روپئے کا ضمانتی مچلکہ داخل کرنے پر ضمانت منظور کی۔
سینئر کانگریس لیڈر موہن جوشی نے عدالت میں ضمانت دی۔ ایڈوکیٹ ملند پوار نے جو راہول گاندھی کی پیروی کررہے تھے، انھوں نے بتایا کہ عدالت نے کانگریس قائد کو اپنے سامنے حاضر ہونے سے مستقل استثنیٰ بھی منظور کیا ہے۔ اب اس معاملہ کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔