ٹمریز آرمور آلور اسکول و جونیئر کالج میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری۔ پرنسپل سید حیدر

[]

آرمور : 19/ جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ) جماعت پنجم تا ہشتم اور انٹر سال اول ایم پی سی و بی پی سی میں داخلوں کے لیے 26 فروری آخری تاریخ ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکول جونیئر کالج آرمور پرنسپل جناب سید حیدر نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال 25-2024 کے لیے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج آرمور میں جماعت پنجم تا ہشتم اور انٹرسالِ اول میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواست قبول کی جا رہی ہے۔

 

(Tmreistelangana.cgg.govt.in ) واضح رہےکہ تعلیم کے ذریعے ہی اقلیتوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پرنسپل سید حیدر کی اطلاع کے بموجب اقلیتی اقامتی اسکول آرمور میں جماعت پنجم میں 80 اور انٹر سال اول ایم پی سی اور بی پی سی میں 40 نسشتوں پر داخلے فارم پر کئے جا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آرمور و اطراف و اکناف کے تمام سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے داخلے میں جلدی کریں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلہ کا عمل ہوگا۔ اقلیتی اقامتی اسکول آرمور میں انگریزی میڈیم میں مفت معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان اسکولوں میں قیام و طعام کے ساتھ درسی کتابیں’ کاپیاں’ اسکول یونیفارم اور صحت بخش غذا فراہم کی جاتی ہے۔

 

اس کے علاوہ قابل و تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ  طلباء کو سائنس و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ‘  کھیل کود’ ڈیجیٹل کلاسس’  اخلاقی و دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر 8985783112 رابطہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *