غزہ جنگ، صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں شدید اضافہ، عبرانی میڈیا چیخ پڑا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں شدید زخمی ہونے کے باعث “جعفاتی” بریگیڈ کا ایک افسر دم توڑ گیا۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ میں کشیدگی کے دوران مزید تین  صیہونی فوجی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے قریب المرگ ہیں۔

ادھر صہیونی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق غزہ جنگ میں حصہ لینے والے صیہونی فوجی عناصر جنگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے جنگی مورال کھو چکے ہیں اور شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

چند روز قبل صیہونی رجیم سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے اس رجیم کی جنگی کابینہ اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ نے فوج اور شباک خفیہ سروس کی شدید الجھنوں کا اعتراف کرتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ غزہ کی جنگ سے اسرائیل کے لیے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ لیکن سابق صہیونی افسر “اسحاق بریک” نے روزنامہ ہاریٹز میں لکھا ہے کہ مصر کی سرحد اور غزہ پٹی سے متصل رفح کے پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیل کے لئے جنگی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *